سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، خلیجی ممالک میں پہلا روزہ کل پیر کو ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا،سعودی عرب کے علاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا حتمی اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات(یواے ای)میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہو گا، اس کے علاوہ قطر اوردیگر خلیجی ممالک میں بھی کل روزہ ہو گا۔ جبکہ دیگر ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور برونائی،فلپائن نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلوی فیڈرل فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں 12 مارچ بروز منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضا ن المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل پشاور میں ہو گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کل چاند نظرآنے کا قوی امکان ہے۔