پی ایس ایل9،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 178 رن کا ٹارگٹ دیا، جو کراچی کنگز نے7وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس42اورٹم سیفرٹ 36رن بنا کر نمایاں رہےجبکہ عرفان خان 35،شان مسعود24اورشعیب ملک نے27رن بناسکے ۔

لاہور کی قلندرز کے بولر طیب عباس نے2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی،زمان خان اورسکندر رضا کی ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔ جبکہ شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بولر زاہد محمود نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی اور بلیسنگ موزرابانی نے ایک ایک وکٹ لی ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں