14 اشیا مہنگی، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں گرانی کی شرح میں1.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو انڈے،پیاز،ٹماٹر،بیف اورمٹن سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں4.43 فیصد، پیاز 33.86 فیصد،انڈے 2.66 فیصد، آلو 23.81 فیصد، ٹماٹر16.42فیصد،پٹرول 1.49فیصد،مٹن0.50 فیصد اوربیف کی قیمتوں میں1.38فیصد اضافہ ہوا۔

چکن کی قیمتوں میں6.95فیصد،چائے کی پتی 1.29 فیصد،دال مسور 0.26فیصد، کوکنگ آئل 0.96فیصد، سادہ روٹی 0.51فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.39فیصد،ویجیٹیبل گھی 0.23فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.43فیصد رہی۔

17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.40فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے گرانی کی شرح 37.80فیصد ریکارڈ کی گئی۔

29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 24.48فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے گرانی کی شرح 28.70فیصد رہی۔

یاد رہے چند روز بعد رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے ، مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہے ،شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں