800سی سی گاڑی الیکٹرک کار میں تبدیل

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے 800 سی سی گاڑی کو الیکٹرک کار میں تبدیل کر دیا ہے۔

الیکٹرک کار کو گزشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والی ایکسپو میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا،گاڑی میں دس کلوواٹ کی موٹر لگائی گئی ہے جو بیٹری سے جلتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل این آئی ای زوار حسین نے بتایا کہ ادارے کو مکمل فعال بنایا جارہا ہے ، ریسرچ کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔

دوسری جانب مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی فروخت میں بڑےپیمانے پر کمی سےگاڑیوں کے پرزہ جات تیار کرنیوالی صنعت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ملک میں مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سات ماہ کے دوران 49فیصد کمی ہوئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں