متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کا عمل 30 کے بجائے 5 دن مقرر پلیٹ فارم کا مقصد وقت کی بچت کو یقینی بنانا ہے

متحدہ عرب امارات نے ”ورک بنڈل“ کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے، جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں اب 30 دن کے بجائے 5 دن لگیں گے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30 دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16 دستاویزات بھی ضروری تھے۔

تاہم اب وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 دن میں عمل کو مکمل کیا جائے گا، جبکہ دستاویزات بھی 16 کے بجائے صرف 5 چاہیے ہوں گی۔

ورک بنڈل پلیٹ فارم نے ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے حصول کے عمل کو آسان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 5 دن کے اندر اندر ویزا مل سکے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کا کہنا تھا کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام (پرمٹ) کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔

دوسری جانب ویزا مراکز کے مطلوبہ دوروں کی تعداد سات سے کم کر کے صرف دو دن کر دی گئی ہے، جس سے درخواست گزار کے وقت اور محنت کی بچت ہو گی۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ Work Bundle platform Zero Bureaucracy کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے تاکہ گورمنٹ کے پروسیجرز کو آسان بنایا جا سکے اور فعال خدمات فراہم کر سکیں۔ پہلے مرحلے میں یہ پلیٹ فارم دبئی میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا نام Invest In Dubai رکھا گیا ہے، جسے بعد ازاں پورے ملک میں متعارف کرایا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں