روسی فوجیوں کا ”ابرمزٹینک“یوکرین بجھوانے پر امریکی صدر کا شکریہ امریکی اور مغربی اتحادیوں کے فراہم کردہ ہتھیاروں کو تباہ کرنے پر بونس ملتا ہے‘مزید ٹینک بجھوانے سے ہماری آمدن میں اضافہ ہوگا.روسی فوجیوں کاویڈیو پیغام وائرل

روسی افواج کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں طنزیہ اندازمیں امریکی صدر جوبائیڈن کا ”ابرمزٹینک“یوکرین بجھوانے پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ مزید امریکی ٹینک شکار کرنے کا موقع ملے گا اور یہ واشنگٹن کے فیصلے سے ممکن ہوا ہے. روسی ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی اس مختصر دورانیئے کی ویڈیو بظاہر یہ روسی فوجیوں کی جانب سے بنائی گئی ایک طنزیہ ویڈیو ہے جو پچھلے ہفتے میں امریکی ساختہ بھاری ہتھیاروں کے تباہ ہونے کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے.

ویڈیو میں روسی فوجی امریکی صدر بائیڈن کو انگریزی میں مخاطب کرکے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہم ابرمز ٹینکوں کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو امریکہ یوکرین کو فراہم کر رہا ہے روسی فوجیوں کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کو امریکی اور مغربی اتحادیوں کے فراہم کردہ ہتھیاروں اور آلات کے ہر ٹکڑے کے بدلے بونس ملتا ہے لہذا اس لیے ہم امریکی صدر کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اضافی رقم کمانے کا موقع فراہم کیا ہے روسی فوجیو ںنے ابرمز ٹینک کے ساتھ مزید جنگی ہتھیار اور آلات بجھوانے کی اپیل بھی کی ہے روسی فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد زیادہ جبکہ امریکی اور مغربی اتحادیوں کے فراہم کردہ ہتھیار کم ہیں اس لیے انہیں ”شکار“کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے.

واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ سال کے آغاز پر یوکرین کو 31 ابرمز ٹینکوں کی فراہمی کا اعلان کیا تھا لیکن وہ خزاں تک نہیں پہنچے جبکہ اس سال فروری تک امریکی ٹینک فرنٹ لائن سے غائب رہے اور انہیں پچھلے مورچوں پر تعینات رکھا گیا. ویڈیو میں روسی فوجیوں نے امریکی صدر کو اپنے بونس کا دس فیصد کمیشن کے طور پر دینے کی بھی پیشکش کی ہے جس کے لیے انہیں یوکرین امریکی ٹینکوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی ہے ویڈیو میں روسی فوجیوں نے صدر بائیڈن کو روسی” ایم آئی آر“ ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ روسی فوجیوں کو انہیں کمیشن کی رقم بھیجنے میں آسانی ہو ادھر روسی افواج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے محاذپر امریکی ساختہ ابرمز ٹینک اور مائن کلیئرنس گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں تاہم انہوں نے ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا .

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں