لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں کمی جب کہ فارمی انڈے مہنگے ہو گئے۔
شہر میں مرغی کا گوشت مزید 4روپے کمی سے 583روپے جب کہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے 402روپے ہو گئی۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے 249روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔