9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ اور تو ڑپھوڑ کے کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءعالیہ شہزاد کو پولیس نے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا ہے ۔تھانہ سرور روڈ پولیس نے عالیہ شہزاد کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ لٹن روڈ منتقل کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما پولیس کو 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات میں مطلوب تھیں۔
عالیہ شہزادپولیس نے9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ اور دیگر مقدمے میں نامزد کیا تھا اور ان پر تھانہ سرور روڈ میں مقدمے درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
لاہور کے کور کمانڈر ہاوٴس کو نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقامات پرمشتعل مظاہرین کی جانب سے جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کرنے پر پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں رہنماﺅں و کارکنوں پر متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاوٴس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت،خدیجہ شاہ ،صنم جاوید،طیبہ عنبرین،عالیہ شہزاد دیگر رہنماوٴں اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاوٴس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔