خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی بدنظمی کا شکار ن لیگی خاتون ثوبیہ شاہد پرہال میں لوٹا اور بوتلیں پھینک دیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد کے خلاف نعرہ بازی کی، ثوبیہ شاہد نے لوٹا بھی اٹھاکر گھڑی کے ساتھ لہرا دیا

خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی بدنظمی کا شکار ہوگیا،ن لیگی خاتون ثوبیہ شاہد پرہال میں لوٹا اور بوتلیں پھینک دیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد کے خلاف نعرہ بازی کی، ثوبیہ شاہد نے لوٹا بھی اٹھاکر گھڑی کے ساتھ لہرا دیا۔اسمبلی میں انتہائی رش کے باعث ممبران کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اسمبلی ہال میں 300 وزٹرز کی گنجائش ہے، 1800 سے زائد وزیٹرز کو کارڈ جاری کئے گئے ۔

اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کارکن سیکورٹی سٹا ف کو دھکے دیتے ہوئے اندر داخل ہوگئے،اسمبلی کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود شروع نہ ہوسکا۔اسمبلی کے اجلاس کو دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں گھس گئے اور متعدد ایسے افراد بھی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے جن کے پاس پاسز موجود نہیں تھے، اس دوران لوگوں کے درمیان شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی اور جسے جہاں موقع ملا وہ وہاں جاکر بیٹھ گیا۔

پولیس نے شدید بدنظمی کے بعد اسمبلی کا گیٹ بند کردیا لیکن کارکنان باہر کے راستوں سے پھلانگ کر اسمبلی کی حدود میں داخل ہوگئے، بدنظمی کی وجہ سے کئی میڈیا نمائندوں کوبھی اسمبلی کے اندر داخل ہونے کا موقع نہ ملا اور بیشتر نو منتخب ارکان کو گاڑیوں کی پارکنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسمبلی کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے اور شدید بدنظمی اور دھکم پیل کے مناظر دیکھنے میںآرہے ہیں۔

کارکنوں نے اسمبلی میں شور وغل شروع کر دیا اور تحریک انصاف کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔کارکنوں کی بڑی تعداد اسمبلی کی گیلری سمیت باہر بھی موجود تھی۔خیبر پختونخوااسمبلی میں مہمان سیکورٹی حصار توڑ کر داخل ہوگئے، اسمبلی میں بغیر پاس کے لوگ دھکے دےکر اسمبلی حال میں داخل ہوئے۔ اپوزیشن ممبران کی آمد پر اسمبلی کی گیلری میں شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ اسمبلی ہال میں سرکاری افسران کی کرسیوں پربھی پی ٹی آئی کارکنان بیٹھ گئے۔انتظامیہ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے گنجائش سے زیادہ پاسز ایشوکئے تھے جس کے باعث اجلاس سے قبل ہی اسمبلی میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں