قلات میں فائرنگ سے ہندو تاجر قتل، کمسن نواسہ زخمی مقتول ہندو تاجر کو اس کے وائن اسٹور پر نشانہ بنایا گیا، ذرائع پولیس

قلات میں قصاب خانہ روڈ پر فائرنگ کرکے ہندو تاجر لیلا رام کو قتل کردیا گیا، جب کہ اس کا کمسن نواسہ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قلات میں فائرنگ کا واقعہ شراب کی دوکان پر پیش آیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والا لیلا رام کا شمار قلات کے مشہور ہندو تاجر میں ہوتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر لیلا رام جان سے گیا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ قلات فائرنگ کی زد میں آکر مقتول ہندو تاجر کا کمسن نواسہ بھی زخمی ہوگیا۔

ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ہندو تاجر کو قصاب خانہ روڈ پر اس کے وائن اسٹور پر نشانہ بنایاگیا۔

تاہم ہندو تاجر کو کیوں قتل کیا گیا ، اس حوالے سے ابتدائی طور پر کوئی بات سامنے نہیں آسکی لیکن پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں