نیپرا نے پھر بجلی مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک بار عوام پر بجلی گرا دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا.

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 23 فروری کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی اور سی پی پی اے نے 7 روپے 13 پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں