نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذہبی سے دور رکھیں،نواز شریف طلبہ پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے،سابق وزیراعظم کاشریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذہبی سے دور رکھیں، ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا، طلبہ پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کا شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

آپ کی محنت نے آج آپ کو اس مقام پر پہنچایا۔کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شریف میڈیکل ٹرسٹ میں سفارش کلچر نہیں چلتااس انسٹی ٹیوٹ میں صرف میرٹ کو پروان چڑھایاجاتا ہے۔شریف میڈیکل ٹرسٹ سے کامیاب ہونے والے طلباءو طالبات عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں

قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ میں اپنے بھائی شہبازشریف ،گورنر پنجاب،اساتذہ اور ینگ ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اس پروقار تقریب میں شرکت پر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے، میں اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، اساتذہ کی محنت نے تمام طلبا کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔

شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا گیا ۔یہ پوداآج ایک تن آور درخت بن چکا ہے، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے 100فیصد میرٹ کی شرط ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا پیشہ مسیحائی ہے، جنہیں میڈلز، سرٹیفکیٹ ملے، وہ ان کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے عملی زندگی میں آپ دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔انہوں نے طلباءو طالبات سے کہا کہ آپ لوگ اپنی تمام تر توجہ اپنی تعلیم کی جانب مرکوز رکھیں اور کسی بھی سازش کا شکار نہ ہوئیں کیونکہ ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔انہی طلباءوطالبات نے آگے چل کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں