آصفہ بھٹوزرداری کو بھی رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ آصف علی زرداری کی صاحبزادی کواین اے196سے الیکشن لڑوایا جائیگا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یہ نشست چھوڑ دینگے

پاکستان پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری کو بھی رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،آصفہ بھٹو زرداری کواین اے196سے الیکشن لڑوایا جائیگا، ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو اس نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار ہوں گی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ پر ماضی میں بے نظیر بھٹو بھی الیکشن لڑ چکی ہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2 نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔اسی طرح این اے 194سے بھی بلاول بھٹوزرداری نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 1لاکھ 31ہزار217 ووٹ لئے تھے اور جے یو آئی ف کے امیدوار راشد محمود سومرو 34ہزار572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے سے راشد محمود سومرو کو 96ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست حاصل ہوئی۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے بھی آج قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردارہوگئی ہیں۔

مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔مریم نواز عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سے منتخب ہوئی تھیں۔ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہونے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔اس لیے وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھیں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں