اے ڈی جی ایف آئی اے وقارالدین کی زیرصدارت مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ٹرولرز اکاونٹس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بریفنگ دی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ 3درجن صارفین کو جلد نوٹس جاری کیے جائیں گے،ایف آئی اے نے پی ٹی اے کو 52 صارفین کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس بند کرنے کی سفارش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے الیکشن نتائج پر پراپیگنڈا کرنے والے120سوشل میڈیااکاونٹس کی نشاندہی کی ہے،سرکاری افسران ، ججز کیخلاف مہم چلانے والے 120 اکاونٹس کی تفصیلات پی ٹی اے سے طلب کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 35یوٹیوبرز، ٹرولرز اور سوشل میڈیا صارفین کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔