امیر بالاج کا قتل، حملہ آور کی بیوی کے اہم انکشافات شوہر 25 سال سے گوگی بٹ کا ذاتی ملازم تھا، حملہ آور پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پر مجرمانہ کارروائیاں کرتا رہا

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی زیر حراست بیوی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت گذشتہ روز ہی ہوگئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پرحملہ کرنے والا شخص شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا۔

حملہ آور کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سے کی گئی۔ حملہ آور کی شناخت مظفر حسین ولد صادق کے نام سے ہوئی۔ ملزم مظفر حسین 3 بار امیربالاج کے سامنے گیا تو اس کے بھائی مصعب اور سیکورٹی نے ہٹا دیا۔ ملزم نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مظفر حسین کے موبائل فون کی سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پررجسٹرڈ تھی

ملزم نے امیر بالاج کے شادی کی تقریب سے نکلتے ہی سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا۔ مظفر حسین فائرنگ کے دوران ہی امیر بالاج کے گن مینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ملزم نے 4 شادیاں کر رکھی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر حراست بیوی نے حملہ آور مظہر حسین کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر 25 سال سے گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔پولیس نے انویسٹی گیشن پولیس نے حملہ آور کے دوسرے موبائل کو قبضے میں لے لیا۔

حملہ آور دوسرے موبائل سے گوگی بٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔واردات کے روز حملہ آور نے گوگی بٹ سے متعدد بار رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پر مجرمانہ کارروائیاں کرتا رہا۔ملزم نے اپنے بہنوئی کو بھی گولیاں ماری تھیں۔پولیس نے رابطہ ثابت ہونے پر گذشتہ رات گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران طار گن مینوں کو حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ ملتان روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں امیربالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں