پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی پیدا کر سکتی ہے، فچ آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے، رپورٹ

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ فنانسنگ معاہدے کے حصول کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں ایک جانب گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا اور یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے، تاہم دوسری جانب سیاسی غیر یقینی صورتحال پر آنے والے وقت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر متوقع پیچیدگی کے خدشات کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے زردمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو سکتے ہیں۔

فچ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان 18 میں صرف 9 ارب ڈالر حاصل کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام مارچ میں ختم ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں