موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری 281 ارب 83 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون کی امپورٹ پر 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے۔
صرف جنوری 2024 میں 54 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے، جنوری میں فونز کی درآمد 275 فیصد بڑھی، حجم 19 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا۔