قلندرز کا گلیڈی ایٹررز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور نے کوئٹہ  کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ 6 اور کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر، وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب ریلی روسو کی قیادت میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں