غیرملکی سیاحوں کی تعداد کے اعتبارسے سعودی عرب اقوام متحدہ کی فہرست میں سرفہرست

جنوری 2024 میں اقوام متحدہ کی سیاحت کی طرف سے جاری کردہ بیرومیٹر رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بڑے سیاحتی ممالک کے لیے 2019 کے مقابلے میں 2023 میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے سعودی عرب اقوام متحدہ کی سیاحت کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ مملکت میں 2019 کے مقابلے میں 2023 میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ حاصل کیا۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے سال 2019 کے مقابلے میں سال 2023 کے دوران سیاحوں کی آمد کی تعداد میں 156 فی صد اضافیکا نیا ریکارڈ قائم کیا۔سیاحت کے شعبے میں مملکت کی قابل ذکرکامیابیوں نے مشرق وسطی میں سیاحت کے شعبے میں عالمی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ واحد خطہ ہے جس نے کووڈ-19 وبائی مرض سے پہلے کی سطح سے آگے ترقی حاصل کی۔

2019 کے مقابلے میں سال 2023 کے دوران مشرق وسطی کے خطے میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں بحالی کی شرح 122 فیصد تک پہنچ گئی۔سنہ2023 کے دوران مملکت کے مختلف سیاحتی مقامات پرآنے والے اور مقامی زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اورمملکت نے آنے والے زائرین کے اخراجات میں ایک نیا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔ادائیگیوں کے توازن کے اعداد و شمارکے مطابق سعودی عرب کے سینٹرل بینک سے پہلی تین سہ ماہیوں میں سعودی عرب کے زائرین کے کل اخراجات 100 ارب ریال سے زیادہ ہو گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں