پاکستان میں بڑے پیمانے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )کی سروس تعطل کا شکار ہو گئی۔
معروف ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق ایکس کی سروس میں تعطل رات 9 بج کر دس منٹ پر شروع ہوااور 9 بج کر 30 منٹ پر پلیٹ فارم تک رسائی ناممکن ہو گئی۔ نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ یہ خلل انتخابی دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے چینی ، مظاہروں اور سینئر افسر کے استعفی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
بڑے پیمانے پر بندش کے باوجود کچھ صارفین نے اپنی فیڈز تک محدود رسائی کی اطلاع دی ہے تاہم کئی جگہوں پر رفتار نہایت سست ہونے کے باعث صارفین کی ایک بڑی تعداد نے کسی بھی نئی پوسٹ تک رسائی نہ ملنے کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو بھی ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہو گئی تھی ۔