پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان نے کہا ہے وہ اقتدار میں آ کر سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ آج سابق چیئرمین تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ،جس میں سردار لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔
مزید بولے کہ
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم اقتدار میں آکر کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے اور وہ ملک اور قوم کو آگے لے کر جائیں گے۔