پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تجویز

شہزاد پراچہ: حکومت کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دو ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس بنا پرخام تیل مہنگا ہونے سے ریفائیریز کی پیداواری لاگت بڑھی۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس سسے ایک لیٹر پیٹرول 272.89 روپے سے بڑھا کر 274.89 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 278.96 روپے سے بڑھا کر 287.96 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15 فروری کو کیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں