مریم نواز نے خیبرپختونخواہ میں پولنگ پر سوالات اٹھا دیئے فافن سے بھی جائزہ لینے کی اپیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن شکایات درج کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

صحافی وقار ستی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’خیبرپختونخوا میں الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کے انکشافات ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں آر اوز نے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کیں‘۔

وقار ستی نے لکھا کہ ’اس صوبے میں بہت زیادہ ٹرن آؤٹ انتہائی مشکوک ہے۔ الیکشن کمیشن اور مُتعلّقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حقائق جلد سامنے آنے والے ہیں‘۔

وقار ستی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ ’سب کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے، ہمیں گزشتہ 72 گھنٹوں میں ثبوتوں کے ساتھ کافی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اپنے لوگوں کو ای سی پی میں شکایات درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ فافن کو کے پی کے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا بھی جائزہ لینا چاہیے‘۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں