ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے باعث پاکستان تحریک انصاف نے شہریوں سے گھروں کے وائی فائی انٹرنیٹ کے پاسورڈ ہٹانے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانیوں، ناجائز، فاشسٹ حکومت نے پولنگ کے دن پورے پاکستان میں موبائل فون سروس بند کر دی ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے ذاتی وائی فائی اکاؤنٹس سے پاس ورڈز ہٹا کر اس بزدلانہ حرکت کا مقابلہ کریں تاکہ اس انتہائی اہم دن پر آس پاس کا کوئی بھی شخص انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکے۔
Pakistanis, the illegitimate, fascist regime has blocked cell phone services across Pakistan on polling day.
You are all requested to counter this cowardly act by removing passwords from your personal WiFi accounts, so anyone in the vicinity can have access to internet on this… pic.twitter.com/b0OwDhwBaB
— PTI (@PTIofficial) February 8, 2024
اسی حوالے سے اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس بند کرکے دھاندلی کا آغاز کردیا گیا، ملک میں قانون کی بالادستی نہیں رہی، عام انتخابات کیلئے پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کیوں کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے، امیدواروں کا پولنگ ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ منقطع کرنا زیادتی ہے، دھونس اور دھاندلی والے الیکشن قبول نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن ملک بھر میں صاف و شفاف انتخابات کیلئے اپنا کردار اداکرے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش کا فوری نوٹس لے۔
اس معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مقصد کے لیے اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موبائل فون سروس بند ہونے سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جاسکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں، ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیئے، میں نے اس مقصد کے لیے اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن اور عدالتوں دونوں سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024