ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 103 نشستوں پر آگے ہیں ،ن لیگ 44نشستوں کیساتھ دوسرے ،پیپلزپارٹی 26 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جی ڈی اے 5،ایم کیو ایم 3، بی این پی 2 جے یو آئی ف 2،جمہوری وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق ایک ایک نشست پر آگے ہیں۔
ہم نیوز کو غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
این اے 1 :
این اے 1 چترال سےآزاد امیدوار عبد الطیف 303 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل جے یو آئی ف کے رہنما طلحہ محمود 223 ووٹ کے کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 3:
این اے 3 سوات سے آزار امیدوار سلیم الرحمان 373 ووٹ لیکر آگے ،جے یو آئی ف کے ملک قیصر 129 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے4:
این اے 4 سوات 3 سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 2243 ووٹوں کیساتھ آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پارلیمنٹرییز پارٹی کے رہنما محمود خان 1697 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔
این اے 7:
این اے 7 لوئر دیر میں اب تک موصول شدہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محبوب شاہ 965 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل 354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 9:
این اے 9 ملاکنڈ میں آزاد امیدوار جنید اکبر 411 ووٹ لے کر پہلے اور پیپلز پارٹی کے سید احمد علی 75 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 19:
این اے 19صوابی سے آزادامیدوار اسد قیصر15128 ووٹوں کی بہتری سے پہلے نمبر پر جبکہ انکے مدمقابل جےیوآئی کے فضل علی حقانی 5747ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
این اے 25:
این اے 25 چار سدہ 2 سے آزاد امیدوار فضل محمد خان 2157 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان 1928 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 28:
این اے 28 پشاورمیں آزاد امیدوار ساجد نواز خان 9851 ووٹ لیکر پہلے نمبر پرجبکہ جے یو آئی کے نورعالم خان 5678 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
این اے32:
این اے32 پشاور 5 سے آزاد امیدوار آصف خان 639 ووٹ کے ساتھ آگے اور اے این پی کے غلام احمد بلور300 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 35:
این اے 35 کوہاٹ سے آزاد امیدوار شہریار آفریدی 1537 ووٹوں کیساتھ پہلے اور جے یو آئی کے گوہر بنگش 877 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی 648ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 44:
این اے 44 ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور4798 ووٹ لے کر آگے اور مولانا فضل الرحمان 4587ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 4352 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
این اے 46:
این اے 46 اسلام آباد میں آزاد امیدوار عامر مغل 224 ووٹ کے ساتھ آگے ،ن لیگ کے انجم عقیل 61 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 47 :
این اے 47 اسلام آباد میں آزاد امیدوار شعیب شاہین 787 ووٹ لیکر جبکہ مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 234 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 48:
این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار محمد علی بخاری 2360 لے کر آگے، جبکہ دوسرے راجہ خرم نواز 600ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر495 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 50:
این اے 50 اٹک سے ٹی ایل پی کے سعد رضوی 5454 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں اور آزاد امیدوار ایمان طاہر 2998ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک سہیل 2738ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 51 مری:
این اے 51 مری سے آزاد امیدوار لطاسب ستی10946 کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسامہ سرور 9269 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 55:
این اے 55 سے راولپنڈی5 سے آزاد امیدوار راجہ بشارت 5770ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ کے ان مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ابرار 3147ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 56 :
این اے 56 راولپنڈی کے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہریار ریاض 3650 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 2265 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 60:
این اے 60 جہلم میں آزاد امیدوار چودھری زاہد اختر 431 ووٹ لے کر پہلے، آزاد امیدوار حسن عدیل 266 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 64:
این اے 64 گجرات میں آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 11442ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ق کے چودھری سالک 3224ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 65:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 65 کے 107 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید وجاہت شاہ 49247 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ 14086 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 67:
این اے 67 جلال پور بھٹیاں سے آزاد امیدوار آزاد امیدوار انیقہ مہدی 11428 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ8904 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 71:
این اے 71 سیا لکوٹ کے 34 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق آزاد امیدوار ریحانہ ڈار 13584 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف 8772 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 75:
این اے 75 نارووال 1 میں آزاد امیدوار دانیال عزیز 10078ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوارطاہر علی جاوید5690ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 74:
این اے 74 سمبڑیال کے 74 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیداوار محمد اسلم گھمن 30006 ووٹ لے کرآگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا شمیم احمد 19401 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 76:
این اے 76 نارووال میں پاکستان مسلم لیگ کے احسن اقبال 19576 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امید وار جاوید صفدر خلوں 10514 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 78:
این اے 78 گوجرانوالہ کے 5 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے خرم دستگير 611 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این ے 82:
این اے 82 سرگودھا سے پاکستانمسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مختاراحمد 5152ووٹ لیکر پہلے نمبر اور آزاد امیدوار ہارون احسان پراچہ 2410 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری ندیم افضل چن2316ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 83:
این اے 83 سرگودھا میں آزاد امیدوار اسامہ غیاث 18695 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے محسن نواز رانجھا11539ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 84:
این اے 84 سرگودھا سے آزادامیدوارشفقت عباس3276 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے لیاقت علی خان2932 ووٹ لے کر پیچھےہیں۔
این اے 94:
این اے 94 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ 6753 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار مہر خالد 4503 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عنایت شاہ 3548 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔
این اے 96:
این اے 96 فیصل آباد کے 38 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رائے حیدر کھرل 16079 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواب شیروسیر 9480 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 100:
این اے 100 فیصل آباد 6 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 2505 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 2100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 103:
این اے 103 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد علی سرفراز 530 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد اکرم انصاری 351 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 109:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 109 کے 41 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وقاص اکرم 14ہزار76ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے شیخ محمد یعقوب 5ہزار976ووٹلے کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ راہ حق پارٹی کے احمد لدھیانوی 3761ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 115:
این اے 115 شیخوپورہ سے آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک9478 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف 6458ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 117:
این اے 117 لاہور میں آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 412 ووٹ لیکر آگے ،آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان 233 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 119:
این اے 119 لاہور میں آزاد امیدوار فاروق شہزاد 127 ووٹ لیکر آگے، مسلم لیگ ن کی مریم نواز 106 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 120:
این اے 120 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایاز صادق2561 ووٹ لے کر آگےجبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار حمزہ ایوان 2263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
این اے 122:
این اے 122 میں آزاد امیدوار لطیف کھوسہ 567 ووٹ لیکر پہلے اور مسلم لیگ ن کے سعد رفیق دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 125:
این اے 125 لاہور کے 4 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رانا جاوید عمر 2545 ووٹ لیکر آگے اور مسلم لیگ ن کے افضل کھوکھر 2267 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 127:
این اے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 1386 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے عطااللہ تارڑ 612 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 128:
این اے 128 لاہور میں آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 4800 ووٹ لیکر آگےجبکہ ان کے مدمقابل استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چودھری3035 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 130:
این اے 130 لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 4807 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار یاسمین راشد 3753 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 139:
این اے 139 پاکپتن سے آزاد امیدوار راؤ عمر ہاشم 18817ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں احمد رضا مانیکا 12718 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 148:
این اے 148 ملتان کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 522 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 400 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 151:
این اے 151 ملتان میں مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 341 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 155:
این اے 155 لودھراں ٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ 8306ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل استحکام پاکستان کےجہانگیر ترین 3328ووٹ لے کردوسرے نمبر پریں۔
این اے 157:
این اے 157 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے مطابق ن لیگ کے سید ساجد مہدی 332 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور بلال اکبر بھٹی 234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 158:
این اے 158 وہاڑی سے آزادامیدوارطاہراقبال چودھری 3884ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ 2170ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 161:
این اے 161 بہاولنگر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں عالم داد 5803ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ آزادامیدوار شاہد امین 5286 ووٹ لے کرپیچھےہیں۔
این اے 162:
این اے 162 چشتیاں سے آزاد امیدوار خلیل احمد 5250ووٹ لے کر آگے جبکہ انکے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کےاحسان الحق باجوہ 3550 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 166:
این اے166 بہاولپورسے آزادامیدوار کنول شوزب 3012 ووٹ سے آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سمیع گیلانی 2392 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 166:
این ا ے 166 احمدپورشرقیہ میں آزاد امیدوار بہاول عباسی 19780 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے سمیع الحسن گیلانی 16110 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 172:
این اے 172 کے 45 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امید وار جاوید اقبال وڑائچ 19411 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میاں امتیاز احمد 11681 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 175:
این اے 175مظفرگڑھ سے آزادامیدوارجمشید دستی 15103ووٹ لے کرآگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے حماد نواز ٹیپو 14265ووٹ لے کرپیچھےہیں۔
این اے 176:
این اے 176 مظفرگڑھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نواب افتخار 5544ووٹ لے کر برتری حاصل ہے،جبکہ آزادامیدوار نوابزادہ محمد احمد خان 3234ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 183:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 183 کے 49 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خواجہ شیراز محمود 23288 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار امجد فاروق کھوسہ 15912 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 187:
این ا ے 187 راجن پور پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے عمار لغاری 6918 ووٹ لے کر آگے اور آزادامیدوارعاطف دریشک 6323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اطہر حسن گورچانی تیسرے نمبر پرہیں۔
این اے 188:
این اے 288 راجن پورسے پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کےحفیظ الرحمان دریشک 1139 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار احمد علی دریشک 1007 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 190:
این اے 190 جیکب آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے اعجاز جکھرانی 7780ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد میاں سومرو 6265 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 194:
این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو 442 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی کے مولانا راشد سومرو 87 ووٹ لے کے پیچھے ہیں۔
این اے 196:
این اے 196 قمبرمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 9302 ووٹ لیکر آگےجبکہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے ناصر محمود 2862 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 201:
این اے 201 سکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ28372 ووٹ لیکر آگےجبکہ مولانا صالح6474ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 202:
این اے 202 خیرپور میں پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ 24587 ووٹوں سے برتری حاصل ہے جبکہ جی ڈی اے کے غوث علی شاہ4723ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 203:
این اے 203 فيض گنج سے پاکستان پیپلز پارٹی کے فضل علی شاہ 2776ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مدمقابل جے ڈی اے کے صدرالدين راشدی 1597 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 207:
این اے 207 نواب شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف زرداری 26800ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار شیر محمد رند 6200 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 209:
این اے سانگھڑ سے پاکستان پیپلزپارٹی کی شازیہ مری 22532 ووٹ لے کرآگے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے محمد خان جونیجو 19660 ووٹ لے کر پیچھےہیں۔
این اے 210:
این اے 210 شہداد پور سے جی ڈی اے کی سائرہ بانو نے 9911 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے صلاح الدین جونیجو 4455 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 211:
این اے 211 میرپورخاص سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر آفتاب جیلانی 5490 ووٹ لے کر آگےجبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 4979 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 212:
این اے 212 میرپورخاص ٹو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے میر منور تالپور 14284 ووٹوں سے برتری حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوار سید علی نواز شاہ 7724 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 213:
این اے 213 عمرکوٹ میں اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور 12776ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار لال چند مالہی 6108 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 216:
این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں12956 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے بشیر میمن 12328 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 239:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 239 لیاری کے 37 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے نبیل گبول 11154 ووٹ لے کر سب سے آگے جبکہ آزاد امیدوار 7055 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 241:
این اے 241 کراچی میں آزاد امیدوار خرم شیر زمان 375 ووٹ لیکر آگے اور جماعت اسلامی کے نوید بیگ 34 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 226:
این اے 226 جامشورو کے 452 پولنگ اسٹیشنز میں سے 33 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پپیلز پارٹی کے ملک اسد سکندر 15670 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جی ڈی اے کے سید منیر حیدر 2044 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 259:
این اے 259 تربت سے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ 2726 ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوار میر یعقوب بزنجو 1839 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ملک شاہ گورگیج 406 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال ررہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا، کئی مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے باعث پولنگ کا عمل رکا رہا۔
پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات رہے۔
قومی اسمبلی کی 265 اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر امیدوار میدان میں اُترے ، قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے۔