دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہی ہیں، جب ایران میں نوبل انعام یافتہ اور خواتین کے حقوق کی نمائندہ کارکن نرگس محمدی جیل میں ہیں۔ محمدی کو سن 2022 میں ایران میں خواتین کے حقوق کے تناظر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد
ٹرمپ نے ہوٹل آنے کی دعوت دی تھی، پورن اسٹار
سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں پر رائٹ فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے پیر کو تہران میںسابقہ امریکی سفارت خانے کی عمارت کا دورہ کیا۔ سن 1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب اور تب یرغمالیوں کے بحران کے تناظر میں یہ عمارت خالی کر دی گئی تھی
رائٹ نے تہران بھر میں اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ پورنوگرافی کی صنعت سے وابستہ اس اداکارہ کو ایران میں خوفناک قسم کے مقدمے تک کا سامنا ہو سکتا ہے۔
رائٹ نے خبر رساں ادارے اے پی کی اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا، جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ سابقہ امریکی سفارت خانے کیوں گئیں تھیں۔ رائٹ نے تاہم سوشل میڈیا پر اس دورے کی تصاویر کے ساتھ ‘جانا ہی تھا‘ لکھا تھا۔
واضح رہے کہ سابقہ امریکی سفارت خانے کییہ عمارت اب ایرانی پاسداران انقلاب کی نگرانی میں ایک میوزیم کے بہ طور موجود ہے۔ رائٹ نےانسٹاگرام پر ان تصاویر کے ساتھ لکھا ہے، ”میں اس میوزیم کی تصویریں شیئر کر رہی ہوں، جو پہلے نہیں دیکھی گئیں۔‘‘
اوکلاہوما شہر میں پیدا ہونے والی امریکی شہری رائٹ کو ایران کا ویزہ لینا پڑا ہے، تاہم خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق رائٹ کے اس دورے پر ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سے بھی جب اس بابت دریافت کیا تھا، تو انہیں نے بھی رائٹ کے اس دورے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ رائٹ آن لائن فلسطینیوں کی حمایت سے جڑی معلومات بانٹتی رہی ہیں، جن میں اسرائیل کے خلاف مسلح لڑائی سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔