میں زندہ ہوں، اداکارہ پونم پانڈے نے ویڈیو پیغام جاری کرکے سب کو حیران کر دیا میری موت سروائیکل کینسر کے باعث نہیں ہوئی،اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے تو بروقت علاج سے کوئی بھی مریض اسکی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا،ادکارہ نے سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی

گذشتہ روز معروف بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی اچانک موت نے سب کو چونکا دیا تھا۔تاہم آج پونم پانڈے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے سب کو حیران کر دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ میں زندہ ہوں۔پوسٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک مہم کا حصہ ہے جو سروائیکل کینسر سے آگاہی پر مبنی ہے۔اداکارہ کی موت کی خبروں کے بعد زندہ دیکھ کر مداح اور بھارتی شوبز شخصیات بھی دن رہ گئیں۔

پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔یہ سب سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے۔

کینسر کی دوسری اقسام کے برعکس ، سروائیکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے۔

اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے تو ہم بروقت اپنا علاج کروا سکتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا۔

پونم پانڈے نے کہا آئیے، ہم سب مل کر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہو سکے۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے موت کا مذاق بنانے پر پونم پانڈے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز اداکارہ کی موت سے متعلق ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا تھا۔ادکارہ کی موت کی تصدیق ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی گئی۔

ادکارہ کی ٹیم نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ آج صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا۔غم کی اس گھڑی میں ہم آپ سب سے پرائیویسی کی درخواست کر رہے ہیں۔پونم پانڈے کے لیے دعا کریں اور یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ پونم پانڈے نے 2013 میں فلم ‘نشا’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تاہم اداکارہ نے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں شرکت کے بعد بہت مقبولیت حاصل کی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں