اسلام آباد ملک بھر میں کالا دھن کمانے والوں کیلئے بری خبر آگئی ، اسٹیٹ بینک نے تمام قسم کے نوٹ تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سکیورٹی فیورچرز کے تحت چھاپا جائے گا ، ننئے نوٹوں کو رنگ ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیوچرز کےساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا ، ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔