وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے “نادرا بائیکر سروس” کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے “بادرا بائیکر سروس” کا افتتاح کر دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتر اور ملازمین کو ہونے والے نقصانات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے اور تمام صوبوں ، قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا بائیکر سروس کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کے لیے خودکار نظام قائم کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چیئرمین نادرا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نادرا بائیکرز صارف کو ان کے گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والی سروس ہے۔ جو شناختی دستاویز اور رجسٹریشن کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے پھر اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں