پاکستان میں سیلاب سے تبالی، ایپل کے سربراہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

ٹم کک کا پاکستان میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس، ملک میں سیلابی صورتحال پر قابو پانے کیلئے عطیات کی یقین دہانی

واشنگٹن,  پاکستان میں سیلاب سے تبالی، ایپل کے سربراہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان۔ ٹم کک کا پاکستان میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس، ملک میں سیلابی صورتحال پر قابو پانے کیلئے عطیات کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابقٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کُک نے پاکستان میں آئے سیلاب اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب تباہ کن انسانی المیہ ہے، میری ہمدردی اُن لوگوں کے ساتھ ہے جن کے گھر بار تباہ اور ان کے پیارے ان سے بچھڑ گئے ہیں، میری ہمدردی ان لوگوں کے ساتھ بھی ہے جو بے گھر ہو چکے ہیں اور متاثرین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایپل کمپنی متاثرین کی مدد اور ریلیف کیلئے عطیات دے گی۔

خیال رہے کہ ملک کے ایک بڑے حصے کو سیلاب کی مصیبت نے گھیر رکھا ہے، جس میں اب تک 900 سے زائد لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور 1300سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ نجی ٹٰ وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتکاروں اور ہائی کمشنرز کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 3کروڑ30لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے جس قدر نقصان ہو چکا ہے، اس کا 2010-11ءکے خوفناک سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ساتھ موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کاربن کا اخراج بہت کم ہوتا ہے تاہم ان ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہے۔ واضح رہے کہ اس میٹنگ میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جاپان، کویت، متحدہ عرب امارات، ترکی، جنوبی کوریا، امریکہ، جرمنی، بحرین، یورپی یونین، فرانس، اومان، قطر، برطانیہ اور سعودی عرب کے سینئر سفارتکار اور ہائی کمشنرز موجود تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں