ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1232 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1238 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1188روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1191 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1205 روپے، راولپنڈی 1199 روپے گجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1260، لاہور 1280، فیصل آباد 1260، سرگودھا 1223، ملتان 1234، بہاولپور 1250، پشاور 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1180 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1172 روپے ، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔
تاجروں کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہے جبکہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار تک ریکارڈ کی گئی ہے۔