وسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا

یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود سیلاب متاثرین سے خطاب جاری رکھا

راجن پور, دو روز میں دو سیاستدان سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران لڑکھڑا گئے،مریم نواز کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلا نی بھی خطاب کے دوران لڑکھڑا گئے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے فاضل پور میں یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج گر گیا،یوسف رضا گیلانی تقریر کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج ٹوٹ گیا،سابق وزیر اعظم نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔

یوسف رضا گیلانی نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے غریبوں کے مویشی ہلاک ہو گئے،ڈی جی خان سے فاضل پور اور راجن پور تک سڑک بنانے کی ضرورت ہے،حکومت سے گزارش ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے خاص پالیسی بنائی جائے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کیلئے فاضل پور پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز بھی فاضل پور کے دورے کے دوران تقریر کرتے ہوئے اسٹیج سے گر گئی تھیں،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران لڑکھڑا گئیں۔ مریم نواز کے خطاب کے دوران زیادہ متاثرین جمع ہوگئے،مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اچانک میزٹوٹ گیا اور مریم نوازگر گئیں۔مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ ٹھیک ہیں تو ان کا کہنا تھا ٹھیک ہوں،کوئی بات نہیں۔

بعدازاں مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر بنائیں گے،نقصانات کا ازالہ کریں گے،نواز شریف نے کہا کہ جہاں لوگ تکلیف میں ہے جا کر انکو حوصلہ دیں،مریم نواز سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے فاضل پور پہنچی تھیں۔دو دنوں میں دو سیاسی رہنما سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے گر گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں