معروف کار ساز کمپنی’ چیری پاکستان ‘ نے اپنی نئی اور شاندار گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیری پاکستان نے الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں کی لائن اپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں اومودا ای 5 ای وی، جیکو جے 7، جے 8 اور جے 7 پی ایچ ای وی شامل ہیں۔
چیری کے اومودا اور جیکو برانڈز کے منیجر ریان وانگ نے تصدیق کی ہے کہ آٹوموبائل کمپنی پاکستان میں جدید گاڑیاں متعارف کرائے گی۔ گاڑیوں کی لانچ کی تاریخ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایک چارجنگ میں 430 کلومیٹر طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بیٹری کو9.9 کلو واٹ ’ اے سی ‘ کرنٹ اور 80 کلو واٹ ’ڈی سی ‘کرنٹ پر چارج کیا جا سکے گا۔
یہ گاڑیاں محض آدھے گھنٹے منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملائیشیا میں اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 800 ملیشن رنگٹ ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریبا 64 سے 69 لاکھ کی بنتی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی جب پاکستان لانچ کی جائے گی تو اس کی قیمت میں یقنی طور پر زیادہ ہو گی۔
جہاں پاکستانی صارفین کے لیے الیکٹرک کاریں اب بھی ایک نیا رجحان پیدا ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ جاپان کی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے مقامی پارٹنر انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے مقامی طور پر تیار کردہ کراس ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) کی افتتاحی رونمائی کی تھی۔
اس اقدام کا مقصد پاکستان میں ایندھن کی بچت کرنے والی اور ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔