عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی زیادہ سے زیادہ سرکاری تعطیلات 5ہونگی، سعودی کابینہ

سعودی عرب  نے مملکت میں  سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ترمیم کی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہوا۔

کابینہ نے ان سرکاری اداروں کو جو تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں ہدایت کی کہ وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں۔

عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹی کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ دن ہوگی۔ اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔

بعدازاں سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق پندرہ قراردادیں جاری کی ہیں۔

کابینہ نے علاقائی و بین الاقوامی حالاتہ سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد سعودی عرب کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی لانا ہوگی۔

تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ خطے میں سمیت پوری دنیا کو امن و امان پر پڑنے والے برے اثرات سے بچایا جاسکے۔

کابینہ نے حج و عمرہ خدمات کانفرنس و نمائش کا کامیاب انعقاد پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف کی۔ کابینہ نے انڈیا کے ساتھ صنعت و معدنیات کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر صنعت و معدنیات جبکہ ترکیہ کےساتھ سینٹرل بینک امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعوددی سینٹرل بینک کےگورنر کو تفویض کیا گیا۔

اجلاس میں سعودی عرب میں ابوظبی کمرشل بینک کو اپنی شاخ کھولنے کے لیے پرمٹ کی بھی منظوری دی۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں ماہ رجب المرجب کا آغاز ہوچکا ہے ، رمضان المبارک مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں