پیر کو بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار900 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اس اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 814 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافہ ہوگیا۔