نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ پاورپلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے، ذرائع

گردشی قرض کم کرنے کےلئے حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی۔ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے نندی پور اور گدو پاور پلانٹ پی ایس او کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس اقدام سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم ہو گا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کیلئے دونوں پاور پلانٹس کے شئیرز پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور پلانٹس کے شئیرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو گا۔

دونوں پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔

ان پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

پاور پلانٹس کے شئیرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاورپلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں