حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 259 روپے 64 پیسے ہو گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 279روپے 21 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔