ملک بھر میں سب سے زیادہ 1 ہزار کا جعلی نوٹ زیر گردش

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران جعلی کرنسی کے پھیلاؤ کے خوفناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کے مرکزی  بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جعلی کرنسی نوٹ بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں، ملک بھر سے 2023 کے دوران 35 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے۔

اسٹیٹ بنک کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں مختلف مالیت کے 25 ہزار جعلی نوٹ ایف آئی اے اور پولیس نے سٹیٹ بینک کو جمع کرائے۔مخلتف بینکوں کی طرف سے 10 ہزار جعلی نوٹ جمع کرائے گے۔

ڈائرکٹر فنانس قادر بخش نے بتایا کہ گذشتہ 2 سالوں میں پکڑے گئے جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہے۔

24 نیوز کے مطابق اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ ملک بھر میں کسی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کی شکایت نہیں ملی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکل تو اس بینک پر جرمانہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطاب اے ٹی ایم میں نوٹ رکھنے کی سی سی ٹی وی 90 دن محفوظ رکھنا بنکس پر لازم ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں