ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ہوگیا فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار543 روپے کا اضافہ ہوا ہے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر ایک ہزار 800 روپے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار543 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 81  ہزار روپے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے پر آگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر ہو گیا ۔

عالمی مارکیٹ کو دیکھا جائے تو سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،تواصل ویب سائٹ کے مطابق سعودی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.48 ریال، 22 قیراط کی قیمت 224.86 ریال رہی ، 21 قیراط کی فی گرام قیمت 214.80 ریال ،18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 184.11 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 143.61 ریال ریکارڈ کی گئی ۔ سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 8207.01 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 299.20 ریال رہی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں