تمام بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو مطلع کردیا ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرچند شکایات گردش کررہی ہیں کہ چند بینک خیبرپختونخوا اور پنجاب کے “وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ” میں عوام کی جانب سے عطیات وصول نہیں کررہے ہیں۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق انکوائری پرمتعلقہ بینکوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ ایسی شکایات بے بنیاد ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نقد لین دین، آن لائن منتقلی اور بین الاقوامی اورمقامی کریڈٹ کارڈز سمیت تمام ممکنہ ذرائع سے “سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ” میں عطیات قبول کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ بینکوں نے ان اکاؤنٹس میں روزانہ کی بنیاد پر لین دین کی تصدیق کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے نیک مقصد میں اپنا کردارادا کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔
عطیہ دہندگان کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنےکی صورت میں متعلقہ بینکوں کے ساتھ اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں یا cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر اسٹیٹ بینک سے رجوع کر سکتے ہیں۔