گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 223 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 95، راولپنڈی میں 18،ملتان میں 37، گوجرانوالہ میں 28،فیصل آباد میں 20،شیخوپورہ میں 8 سرگودھا میں 3 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میر 2،2رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، چکوال، گجرات، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، پاکپتن اور راجن پور میں ڈینگى كا ایک ، ایک نيا مريض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 173 مریض زیر علاج ہیں۔