عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
انجلینا جولی نے کہا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔ اداکارہ نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا بھی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلاء کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔
انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی کُل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔