3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل

3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی تھی، کار ساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط بھی پوری نہیں کر پائیں۔

کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

مذکورہ وجوہات کی بنا پر3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں