ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی رہی اور 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک روپے 14 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/NDEA8exty1#SBPExchangeRate pic.twitter.com/3SZJwpG3Bp
— SBP (@StateBank_Pak) October 10, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 1.8 فیصد اضافے سے 282.68 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار مثبت رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 140 پر آگیا جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 47 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔