سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 5.3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2023ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.206 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اگست کے مقابلے میں 5.3 فیصد زیادہ ہے۔
اگست میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 2.094 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال ستمبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.487 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 6.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
ستمبر 2023 میں سعودی عرب سے 538.2 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 400 ملین ڈالر، برطانیہ 311.1 ملین ڈالر اور امریکہ سے 263.4 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔