چین اور برازیل کےدرمیان تجارت میں ڈالر کےاستعمال کاخاتمہ کرنےکااعلان، تجارت اب قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی بینک نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔
چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں۔
اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ روس کے سب سے طاقتور بینکارآندرے کوسٹن نے یہ پیش گوئی کر رکھی ہے کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے کیونکہ چینی کرنسی یوآن کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔