سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں  سریے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 90 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 40 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر پیداواری لاگت میں کمی آجائے تو سریے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سریے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔

دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں