پروازوں کی منسوخی، فرار کی کوشش کرنے والے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ان میں بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی شامل ہے جو چھٹیاں گزارنے یا میوزک کانسرٹ میں شرکت کیلئے اسرائیل آئے تھے۔

ہفتے کو  کے بعد اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد جان بچانے کیلئے ہوئی اڈوں کی جانب بھاگ کھڑی ہوئی، ان میں زیادہ تر وہ اسرائیلی تھے جنہیں دنیا بھر سے یہاں لاکر بسایا گیا تھا اور دوسری شہریت بھی رکھتے تھے۔

لیکن جب یہ اسرائیلی ہوائی اڈوں پر پہنچے تو انہیں یہ جان کر شدید جھٹکا لگا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے جنوب اور مرکز کے ہوائی اڈے نجی اور سیاحتی پروازوں کے لیے بند کردیے ہیں۔

https://twitter.com/Venora_mark/status/1710955543538381183?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1710955543538381183%7Ctwgr%5E37d275a28bd4f741a1983f2d2b2f7aa53e7d5477%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30349636

اسرائیلی ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ’بین گوریون ہوائی اڈہ سیکورٹی اور حفاظتی رہنما خطوط کے مطابق کھلا رہا۔‘ لیکن غیر ملکی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

بین گوریون ہوائی اڈے کی ویب سائٹ سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز نے ان پروازوں کو منسوخ کرنا شروع کر دیا ہے جو اسرائیل میں اترنے والی تھیں۔

ایزی جیٹ نے ایمسٹرڈیم سے ایک فلائٹ منسوخ کی جس نے رات ایک بجے بن گوریون پر اترنا تھا، لفتھناسا نے فرینکفرٹ اور میونخ سے ہفتہ اور اتوار کے لیے پروازیں منسوخ کیں، اسی طرح وِز ائیر، ولنیئس، آئیبیریا،رائن ائیر اور ڈیلٹا ایئر لائنز نے بھی اپنی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

اسرائیلی ایئر لائنز نے کہا کہ وہ اپنی پروازوں کی منسوخی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ ایل ال نے اطلاع دی کہ کمپنی سیکیورٹی فورسز کی ہدایات کے مطابق کام کرتی ہے اور ان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔

کمپنی نے پرواز کی تاریخوں میں تبدیلی کیلئے ہنگامی ہاٹ لائن بھی قائم کردی ہے۔

مزید پڑھیں

اسرا ائیر نے بھی کہا کہ وہ مسافر جو بیرون ملک ہیں اور اپنی اسرائیل واپسی ملتوی کرنا چاہتے ہیں، وہ دستیاب سیٹوں کے لحاظ سے تبدیلی کی فیس کے بغیر ایسا کر سکیں گے۔

آرکیا ایرلائنز نے کہا کہ وہ حکام کی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے اور فی الحال ملکی اور بین الاقوامی پروازیں شیڈول کے مطابق ہو رہی ہیں۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث اسرائیل کے ہوائی اڈوں پر ملک چھوڑنے والوں کا رش لگا ہوا ہے، لوگوں نے حفاظت اور سب سے پہلے باہر فرار ہونے کی کوشش میں ائیرپورٹس پر ہی ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی شامل ہے جو چھٹیاں گزارنے یا میوزک کانسرٹ میں شرکت کیلئے اسرائیل آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں اسرائیلیوں اور دیگر سیاحوں کو ائیرپورٹس پر رش لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں