حکومتی اقدامات کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے تک آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کریک ڈائوں کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی بلند ترین سطح 2 لاکھ بیالیس ہزار سے کم ہو کر فی تولہ قیمت 1 لاکھ 90 ہزار400 روپے تک آچکی ہے۔
اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے کی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
جبکہ 3ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز سونا 2ہزار400روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 3 ستمبر 2023 کو ملک میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 242,600 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔