امریکی ڈالرزکے بعد پاکستان سے انڈین کرنسی کی سمگلنگ کا معاملہ سامنے آگیا کسٹمز نے کراچی ایرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے نیپال کیلئے بک پوسٹل پارسل سے 3لاکھ پانچ سو روپے بھارتی کرنسی برآمد کر لی

کراچی  امریکی ڈالرز کے بعد پاکستان سے انڈین کرنسی کی اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آگیاذرائع کے مطابق کسٹمز نے کراچی ایرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے نیپال کے لیے بک کئے گئے پوسٹل پارسل سے 3 لاکھ پانچ سو روپے بھارتی کرنسی برآمد کر لی۔ کسٹمز کراچی ایرپورٹ کے ذرائع کے مطابق ایک پارسل غیرملکی کوریئر کمپنی کے ذریعے نیپال کے لیے بک کیا گیا تھا۔

بک کرانے والے شخص محمد ساجد نے کوریئر کمپنی کو بتایا کہ پارسل میں کتابیں ہیں۔ ایر پورٹ پر پارسل کی روانگی سے قبل کسٹمز اہلکاروں نے پارسک چیک کیا تو اس میں سے تین خالی رجسٹر نکلے ۔ ان رجسٹرز کو درمیان سے کاٹ کر اس میں بھارتی کرنسی چھپائی گئی تھی، پانچ پانچ سو کے کرنسی نوٹ پر مشتمل کل تین لاکھ پانچ سو روپے انڈین کرنسی برآمد ہوئی۔کسٹمز حکام نے انڈین کرنسی ضبط کرکے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیلئے اس طرح کا طریقہ پہلی بار سامنے آیا ہے ۔پارسل بک کرانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں